بھارت کے معروف ریاضی دان ڈاکٹر وششٹھ نارائن انتقال کر گئے

بھارت کے معروف ریاضی دان ڈاکٹر وششٹھ نارائن انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پٹنہ(آئی این پی)بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال (پی ایم سی ایچ)میں 77 برس میں طویل علالت کے بعد عظیم ریاضی دان ڈاکٹر وششٹھ نارائن سنگھ بروز جمعرات 14 نومبرکو انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر وششٹھ نارائن سنگھ بھوجپور ضلع کے بسنت پور گاؤں میں 2اپریل 1942کو پیدا ہوئے۔ وہ1971میں بھارت آئے۔1972میں وہ آئی ٹی کانپور سے وابستہ ہوئے۔1974 میں انہیں دل کا دورہ پڑا اس کے بعد وہ مسلسل بیمار رہنے لگے۔اان کے جسم میں سوڈیم کی مقدار بہت کم ہو جانے کے بعد انہیں پی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا،ٹھیک ہونے پر ڈاکٹروں نے چھٹی دے دی تھی۔ جمعرات کو اہل خانہ انہیں دوبارہ ہسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔بھارتی حکومت سے  انہیں جو مدد اور اعزاز ملنا چاہیے تھا وہ بھی نصیب نہیں ہوا۔
 وششٹھ نارائن

مزید :

علاقائی -