پولیس کا جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ  بھانجے سمیت متعدد افراد پکڑ لئے

    پولیس کا جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ  بھانجے سمیت متعدد افراد پکڑ لئے

  



مظفرگڑھ (آن لائن) مظفرگڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے گھر پر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا اورجمشید دستی کے بھانجے سانول اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ صبح 3 بجے پولیس نے میرے گھر اور دفتر پرچھاپہ مارا، گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی اور توڑ پھوڑ کی، یہ حکمرانوں اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی ہے۔جمشید دستی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے جلسے میں شامل ہونے پر مجھے اور میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جمشید دستی / چھاپہ

مزید : علاقائی