بریگزٹ برطانوی سلطنت کا حقیقی اختتام ہوگا،صدرپورپی کونسل

  بریگزٹ برطانوی سلطنت کا حقیقی اختتام ہوگا،صدرپورپی کونسل

  



برسلز (این این آئئی)یورپی کونسل کے صدر نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین سے نکلنے کے بعد برطانیہ کا بین الاقوامی معاملات میں نہ صرف اثرو رسوخ کم ہو جائے گا بلکہ اس کی حیثیت بھی ایک دوسرے درجے کے کھلاڑی جیسی ہو جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹْسک کا کہناتھا کہ ایک متحدہ یورپ ہی ابھرتے ہوئے چین کا مقابلہ اور عالمی سطح پر موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

  بیلجیم کے کالج آف یورپ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بریگزٹ کے حامی بار بار کہتے ہیں کہ وہ برطانیہ کو دوبارہ عالمی طاقت بنانے کے لیے یورپی یونین کو چھوڑ رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ تنہا رہنا حقیقت میں فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ لیکن حقیقت اس سے بالکل برعکس ہے۔ صرف یورپ کا حصہ ہوتے ہوئے ہی برطانیہ ایک عالمی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہم متحد ہو کر ہی پیچیدگیوں کے بغیر اس دنیا کی بڑی طاقتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ یہ دنیا یہ جانتی بھی ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ میں نے بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور جنوبی افریقہ میں بھی یہی سنا ہے کہ برطانیہ ایک اجنبی بن جائے گا، دوسرے درجے کا کھلاڑی بن جائے گا

مزید : علاقائی