ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی شہریت کی فیس میں 83فیصد اضافے کی تجویز دیدی
واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا) ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی شہری بننے کی فیس میں سرکاری طور پر 83فیصد اضافہ تجویز کیا ہے،انتظامیہ نے دعویٰ کیاہے کہ موجودہ فیس سہولتیں اور خوراک کی خدمات کے اخراجات پورے کرنے کیلئے کافی نہیں ہے،ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ(ڈی ایچ ایس) نے امیگریشن اور خوراک کے زائد اخراجات پورے کرنے کیلئے امریکی شہریت اور امیگریشن خدمات کیلئے یہ فیس وصول کرنے کی تجویز دی ہے،شہریت درخواستوں کی فیس 640 امریکی ڈالر سے بڑھا کر 1170 ڈالر کی گئی ہے جبکہ قانونی مستقل رہائش کیلئے فیس79 فیصد کے اضافے سے 2195 ڈالر ہو گی، اے بی سی نیوز رپورٹ کے مطابق مجوزہ ضابطے میں دیگر کئی قسم کی فیسوں میں بھی اضافہ کیاگیا ہے جس کا اثرسیاسی پناہ حاصل کرنے والوں، عارضی تحفظ کے حامل فائدہ اٹھانے والوں، بچوں کی آمد کی ملتوی کارروائی اور قانونی مستقل رہائشی افرادکی امیگریشن پر بھی ہوگا۔