لبنان کے سابق وزیر محمد صفدی کو نائی حکومت تشکیل دینے کی دعویت دیدی گئی

لبنان کے سابق وزیر محمد صفدی کو نائی حکومت تشکیل دینے کی دعویت دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیروت (این این آئی)لبنان میں مختلف سیاسی دھڑوں نے سابق وزیر محمد صفدی کے نئی حکومت کی قیادت کے لیے نام پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد انہیں حکومت کی تشکیل کے لیے دعوت دی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نئی حکومت کی قیادت کے لیے سابق وزیر محمد صفدی کے نام پر ابتدائی طور پر اتفاق ہوگیا ہے۔ نئی حکومت کی سربراہی کے نام کے چناؤ کے لیے ہونے والی بات چیت میں اور مذاکرات میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم سعد حریری، تحریک امل اور حزب اللہ نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ محمد الصفی ماضی میں وزارت خزانہ، وزارت اقتصادیا اور وزارت محنت کے محکموں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے محمد صفدی کے گھر کیباہر بھی دھرنا دے رکھا تھا تاہم فوج نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ صفدی کے گھر کے باہر سے لوگوں کے منتشر ہونے کے بعد ان کے نام پر اتفاق رائے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -