وزیر آباد سیالکوٹ روڈ پر چھاپہ، کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار

وزیر آباد سیالکوٹ روڈ پر چھاپہ، کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر آباد سیالکوٹ روڈ پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد زیارت گل عرف شاہ رخ خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بارودی مواد، قابل اعتراض مذہبی لٹریچر اور تنظیم کے لئے فنڈز اکھٹا کرنے کی رسید بک قبضہ میں لے لی ہیں۔ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم زیارت گل نے انکشاف کیا کہ سیالکوٹ میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کی پلاننگ کی ہوئی تھی۔ 

مزید : علاقائی