صوبائی ڈارالحکومت، ڈکاؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقہ میں کا شف کے گھرسے 3لاکھ40ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ما ڈل ٹا ؤ ن کے علاقہ میں واجد کے اہلخانہ سے 3لاکھ10ہز ار روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات،شا لیما رکے علاقہ میں جا وید کے گھروالوں سے 3لاکھ5ہز ار روپے مالیت کا سامان،ستو کتلہ کے علاقہ میں وقا ص کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ 75 ہز ار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن،گلشن اقبا ل کے علاقہ میں عر فا ن کے اہلخانہ سے 2 لاکھ 55 ہز ار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ میں جبا ر سے 2 لاکھ30ہز ار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مغل پو رہ میں اخلا ق سے ایک لاکھ35ہز ار روپے نقد ی ودیگر سا ما ن،سو ل لا ئن کے علاقہ میں آ فتا ب سے 1 لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ ٹا ؤ ن شپ کے علاقہ میں سعیدسے85ہزاور اورمو با ئل فو ن چھین لیاگیا۔با غبانپورہ اورسند ر سے گاڑیاں جبکہ یکی گیٹ،لٹن روڈ، مزنگ،نیو انارکلی،لیا قت آ با د،کو ٹ لکھپت،شا دبا غ اوراچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔