ماڈل ٹاؤن ڈویژن،ڈکتی و چوری میں ملوث 118 ملزم گرفتار،لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد

ماڈل ٹاؤن ڈویژن،ڈکتی و چوری میں ملوث 118 ملزم گرفتار،لاکھوں مالیت کا مال ...

  



لاہور)کر ائم رپو رٹر (ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملو ث118 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث03گینگ گرفتارکرکے 8ملزم گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے1رائفل،12پسٹلز اور گولیاں برآمدکی گئیں۔

 منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے02کلو 790گرام چرس اور494 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈکیتی،چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب05 اشتہاری و عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 

مزید : علاقائی