مناواں میں فائرنگ سے خاتون  کی ہلاکت میں ملوث 2 ملزم گرفتار

 مناواں میں فائرنگ سے خاتون  کی ہلاکت میں ملوث 2 ملزم گرفتار

  



 لاہور(کر ائم رپو رٹر)پولیس نے مناواں کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کے مقدمہ میں 2 نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مناواں پولیس نے قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس پی آپریشنز کینٹ رضا صفدر کاظمی کی ہدایت پر پولیس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر نامزد ملزم امتیاز اور اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق زمین کے تنازع پر دو روز دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر ایک خاتون عالیہ بی بی جاں بحق جبکہ دوسری خاتون شازیہ بی بی زخمی ہوگئی تھیں۔

مزید : علاقائی