پنجاب،24 گھنٹے میں 942 حادثات،631افراد شدید زخمی

پنجاب،24 گھنٹے میں 942 حادثات،631افراد شدید زخمی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 942روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 631افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں 66فیصد موٹر سائیکل سوار متاثر ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی  ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 404 ڈرائیور، 25کم عمرڈرائیور، 466 مسافر اور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ صوبائی درالحکومت 248متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 69حادثات میں 74 متاثرین کیساتھ دوسرے اور ملتان 63حادثات میں 64 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ٹریفک حادثات کے کل 1021 متاثرین میں 840 مرد اور181خواتین شامل ہیں۔ٹریفک حادثات  میں 774موٹر سائیکل،127آٹو رکشا، 87 کاریں،26 وین 14 بسیں، 21 ٹرک شامل ہیں۔

مزید : علاقائی