ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاکیمپ جیل لاہور کا دورہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاکیمپ جیل لاہور کا دورہ

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور امجد علی شاہ نے گزشتہ روز جوڈیشل عملہ کے ہمراہ کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 81اسیران کی رہائی کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر سپرٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور اسد جاوید وڑائچ دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے جیل میں کچن، ہسپتال، بیرکس، صفائی سمیت دیگر امور کو بھی چیک کیا، تفصیلات کے مطابق ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورامجد علی شاہ نے گزشتہ ر و ز کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوڈیشل عملہ کے ہمراہ جیل میں قیدیوں وحوالاتیوں کو مہیا کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء، کچن، ہسپتال، بیرکس، صفائی، سیکورٹی اور دیگر امور کو چیک کیا انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث اسیران کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے قیدیوں وحوالاتیوں سے ان کے مسائل کے بارے پوچھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی شاہ نے بہترین انتظامات پر سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ اور عملہ کوشاباش دی۔

مزید : علاقائی