کھلی کچہریوں میں سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز

  کھلی کچہریوں میں سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،ایس ...

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد نوید نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں میں سائلین کے مسائل براہِ راست سن کر ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جا رہے ہیں۔ عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔تھانہ کی سطح پر سائلین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کریں۔ایس ایس پی آپریشنز محمد نویدنے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور آفس میں باقاعدگی سے ہر جمعتہ المبارک کے دن مخصوص اوقات میں کھلی کچہری کا انعقادیقینی بنایا جارہاہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز اپنے دفترمیں منعقد ہونے والی کھلی کچہری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مزید : علاقائی