لیڈیز پولیس افسران واہلکاروں کی فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری

  لیڈیز پولیس افسران واہلکاروں کی فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی لیڈیز پولیس افسران واہلکاروں کی فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام ڈویژن کے مختلف تھانہ جات، پولیس لائنز اور سکیورٹی ڈویژن میں تعینات 28 لیڈیز اہلکاروں کو فائرپریکٹس کروائی گئی۔اس سے قبل 280لیڈی پولیس افسران و اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی جا چکی ہے۔دوران فائر پر بریٹا پسٹل اورایس ایم جی گن کے 10،10 راونڈ فائر کروائے گئے۔

فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ بھی دی گئی۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فائر پریکٹس کا مقصد لیڈیز افسران واہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کومزید نکھارنا ہے تاکہ یہ اپنے فرائض مزید بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے لیڈیز پولیس کا کردار قابل ستائش ہے۔

مزید : علاقائی