ڈیموں کی تعمیر،معلومات کیلئے دائر درخواست کی سماعت 28نومبر تک ملتوی

ڈیموں کی تعمیر،معلومات کیلئے دائر درخواست کی سماعت 28نومبر تک ملتوی

  



لاہو(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں میں پیش رفت کی معلومات کے حصول کے لئے دائر درخواست کی سماعت 28نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی،وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی تھی۔درخواست گزار شہری نے اپنی درخواست میں استدعا کر رکھی ہے کہ دونوں ڈیموں کی تعمیر پر پیشرفت کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔یہ بھی بتایا جائے کہ ان ڈیموں کی تعمیر کے لئے کتنی اراضی ایکوائر کی گئی ہے۔ تعمیر کے منصوبے پر کب کام شروع ہوا،درخواست میں ان ڈیموں کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی استدعابھی کی گئی ہے۔

ڈیموں کی تعمیر

مزید : صفحہ آخر