نجی سکولوں کی فیسوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت 18نومبر پر ملتوی
لاہو(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت 18نومبر پر ملتوی کردی،شہریوں کی طرف سے دائر درخواستوں میں نجی سکولوں کی بھای فیسوں کو چیلنج کیا گیا ہے جبکہ متعلقہ نجی سکولوں نے فیسوں میں کمی نہ کرنے کے الزام میں رجسٹریشن منسوخی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتحارٹی کے اقدام کے خلا ف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،عدالت نے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو جواب داخل کرنے کی ہدائت کی ہے۔پرائیویٹ سکولز نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کے جاری کردہ فیسوں کے ٹیبل کو بھی چیلنج کر رکھا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کی گئی فیسیں حقائق کے برعکس ہیں اور ان فیسوں سے اخراجات پورا کرنابھی مشکل ہو جائے گا۔
ضرور پڑھیں: لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے شدید زخمی6سالہ حسنین 27 دن بعد جان کی بازی ہار گیا،مقامی قبرستان میں تدفین
فیسیں