حکومتی احکامات کے باوجود پرائیویٹ سکول کھلے رہے،سموگ سے بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

حکومتی احکامات کے باوجود پرائیویٹ سکول کھلے رہے،سموگ سے بچوں کے متاثر ہونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)سموگ سے سب سے زیادہ بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ، پنجاب حکومت کے 2 روزہ چھٹی کے احکامات کے باوجود پرائیویٹ سکولز کا چھٹیاں کر نے سے انکار۔تفصیلات کے مطابق سموگ کی حالیہ لہر کے پیش نظر حکومت کی جانب سے شہر بھر کے سرکاری و نجی سکول جمعہ اور ہفتے کو بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے مگر نجی سکولوں نے حکومتی احکامات نہ مانے، بچوں کی صحت دا ؤپر لگاتے ہوئے جمعہ کے روز بھی مختلف نجی سکولز کھلے رکھے، والدین کا کہنا ہے کہ نجی سکول انتظامیہ کی جانب سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے حکومتی احکامات کے باوجود امریکن لائسٹف، عظیم کیڈٹ سکول، لاہور گرائمر سکول، دی ارقم سکول اور الحمد سکول کی برانچز کھلی رہی، دوسری جانب کچھ شہریوں نے حکومتی فیصلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، متعلقہ سکولوں کو شوکاز جاری کیے جائیں گے اور ذاتی شنوائی کے بعد انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
پرائیویٹ سکول کھلے 

مزید :

صفحہ آخر -