بابری مسجد کے متبادل زمین قبول کریں گے نہ رقم لینگے، جمعیت علمائے ہند 

بابری مسجد کے متبادل زمین قبول کریں گے نہ رقم لینگے، جمعیت علمائے ہند 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی(آئی این پی) جمعیت علمائے ہند نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ بابری مسجد کے متبادل کے طور پر نہ زمین قبول ہے اور نہ ہی رقم لیں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد سے متعلق متعصبانہ فیصلے کو جمعیت علمائے ہند نے بھی مسترد کردیا اور واضح موقف اختیار کیا کہ متبادل کے طور پر مسجد کی تعمیر کے لیے 5ایکڑ زمین قبول نہیں کریں گے۔صدر جمعیت علمائے ہند ارشدمدنی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویوپٹیشن دائر کرسکتے ہیں، جمعیت علمائے ہند بابری مسجد کیس کے اہم فریقوں میں شامل تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوں کو دینے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا بھارتی حکومت کی زیرنگرانی بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا اور مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے۔
جمعیت علمائے ہند

مزید :

صفحہ آخر -