لاہوریوں کیلے ایک اور بری خبر،پانی کی قیمت میں بھی 120فیصد اضافے کا فیصلہ

  لاہوریوں کیلے ایک اور بری خبر،پانی کی قیمت میں بھی 120فیصد اضافے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)لاہور کے شہر یوں کیلئے ایک اور بری خبرآگئی 'واسا نے لاہوریوں کیلئے پانی کے نر خ میں 120فیصد اضافے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق پہلے ہی بدتر ین مہنگائی کی شکار لاہور کی عوام کیلئے پنجاب حکومت نے مہنگائی کا ایک اور بم بر سانے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے تحت حکومت نے پانی کے نرخ بڑھانے کی تیاری کرلی پانی کے بلوں میں 120 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ واسا نے تین سالوں میں واٹر ٹیرف بڑھانے کا پلان کابینہ کو جمع کروا دیا ہے ایم ڈی واسا سید زاہد نے کہا ہے کہ واسا گزشتہ ایک دہائی سے خسارے میں ہے، واسا کو خود مختار بنانے کیلئے ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پانی مہنگا

مزید :

صفحہ آخر -