بے رحم اور نااہل لوگوں کو صرف آصف زرداری کی فکر ہے، فیصل واوڈا

بے رحم اور نااہل لوگوں کو صرف آصف زرداری کی فکر ہے، فیصل واوڈا

  



کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ بے رحم اور نااہل لوگوں کو صرف آصف زرداری کی فکر ہے، سندھ میں سگ گزیدگی (کتے کے کاٹنے)کے واقعات ہورہے ہیں، پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام کی کوئی فکر نہیں۔مان لیتے ہیں ہم غلط کررہے ہیں نوازشریف کی صحت کو دیکھیں، نوازشریف کو باہر بھیجیں بعد میں لیگل پروسیسس پر کام کریں۔ انوکھے لاڈلے سے انسانی ہمدردی کی گئی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ میں با ربا کتے کے کاٹنے کے واقعات ہورہے ہیں، بلاول کو چاہئے کہ سندھ میں اعلی سطح کے افسران کے خلاف ایکشن لیں، آج ایکشن نہ لیا گیا تو یہ واقعات مزید بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کتے کسی امیر کے نہیں تھے ورنہ کتوں پر بحث شروع ہوجاتی، غریب کے بچوں کو کتا کاٹ لے تو کوئی سنوائی نہیں ہے، حکومت کی طرف سے ایگزیکٹوآرڈرکی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ  بچے کی حالت ہم دیکھ نہیں سکتے۔ پاکستان کو چلانے والے کسی ٹھیکیدار کو اسکا احساس نہیں ہے۔ ہم سب اس سسٹم کا حصہ ہیں۔سالوں  سے یہ ڈرامہ چل رہا ہے۔ حکومت کو پریکٹیکل ہونے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل ننھے بچے کوماں کی گود میں بلبلاتے ہوئے مرتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک حقائق کی بات ہے   تو ڈیڑھ لاکھ ویکسین ہم نے ارینج کی۔ہم سندھ کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کے بے رحم اور نااہل حکمرانوں کو صرف آصف زرداری کی فکر ہے، پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام سے کوئی غرض نہیں، ویکسین کا بجٹ ان کی جیبوں میں جارہا ہے، معاشرے میں بے حسی کی شروعات حکمرانوں سے ہوتی ہے، ہائیکورٹ سے التماس ہے خدارا ہولناک واقعے کا نوٹس لے۔

فیصل واوڈا

مزید : صفحہ آخر