تحریک انصاف کاوزیر اعلیٰ سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ،قرار داد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

تحریک انصاف کاوزیر اعلیٰ سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ،قرار داد اسمبلی ...

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر مشتمل قرارداد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔ خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ مراد علی شاہ ناکام ہو چکے ہیں، عہدہ چھوڑ دیں۔ انہوں نے کسی خاتون کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعلیٰ سندھ سے مستعفی ہونے کی قرارداد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ناقص طرز حکمرانی پر مراد علی شاہ استعفیٰ دیدیں۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ کے کپتان اور ان کی ٹیم مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ ساڑھے پانچ ہزار ارب سندھ حکومت کو مل چکے ہیں لیکن سندھ کے حالات بہتر نہیں ہو رہے۔ سندھ حکومت نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی چھپا رکھی ہے۔

قراردادجمع

مزید : صفحہ آخر