سٹیل ملز ملازمین کی اکتوبر کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری

  سٹیل ملز ملازمین کی اکتوبر کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری

  



 اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت صنعت وپیداوار نے سٹیل ملز ملازمین کی اکتوبر کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ تنخواہوں کی مد میں 34 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے جائیں گے۔ وفاقی کابینہ ستمبر 2019ء  میں رواں مالی سال کی تنخواہوں کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔واضع رہے کہ پاکستان سٹیل ملز کا پیداواری عمل جون 2015ء   سے مکمل طور پر بند ہے اور ادارے کے کل واجبات اور خسارہ تقریباً 500 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

سٹیل ملز

مزید : صفحہ آخر