نواز،زرداری کی بیماری سنجیدہ  حکومت رکاوٹ نہ ڈالے، رحمن ملک

 نواز،زرداری کی بیماری سنجیدہ  حکومت رکاوٹ نہ ڈالے، رحمن ملک

  



اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ اگر حکومت عوام مکو روزگار فراہم نہیں کر سکتی تو تو ایسا موحول تو بنائے کہ ملک میں روز گار کے مواقع فراہم ہوں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اساتذہ پر تشددپر وفاقی حکومت کرئے یاسندھ حکومت قابل مذمت ہے مولانافضل الرحمن کو دھرنے میں کامیابی نہیں ملی اب وہ سڑکیں بلاک کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ جو قومیں اساتذہ کو عزت نہیں دیتی وہ ناکام رہتی ہیں ایک سوال کے جواب میں ا ن کا کہناتھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں کی بیماری سنجیدہ نوعیت کی ہے اس کیلئے حکومت دونوں رہنماوں کو سہولیات فراہم کرئے ان کے راستے میں رکاوٹیں نہ کھڑی نہ کرئے بانڈ کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں اس سلسلے میں کمیٹی میں اسے دوبارہ دیکھا جائے گا اور اس من جو سقم ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔

 رحمن ملک

حمزہ علی عباسی کا ”شوبز“ نہ چھوڑنے کااعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حمزہ علی عباسی کا وہ”اعلان“ سامنے آگیا جس کا کافی لوگوں کو بڑی شدت سے انتظار تھا۔ حمزہ نے اپنے اعلان میں ایکٹنگ،شوبز،سوشل میڈیا اور سیاست کسی کو بھی ”خدا حافظ“ نہیں کہا۔ان کا کہنا ہے وہ لوگوں کودین،اسلام اور خدا کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور اِن پربات کرنے کیلئے وہ ٹی وی سمیت تمام میڈیم اورسوشل میڈیاکو استعمال کریں گے۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ میڈیا کی حد تک ایکٹنگ کو بڑے عرصے کیلئے چھوڑ رہے ہیں کیونکہ ایکٹنگ میں کچھ نان سیریس پراجیکٹ جیسے کمرشل،ڈرامے اور فلمیں کرنی پڑتی ہیں۔میں نہیں چاہتا میں ایک جگہ اتنی سیریس باتیں کر رہا ہوں تو دوسری جگہ میں ایکٹنگ کر رہا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا میں یہ نہیں چاہتا کوئی سوچے میں شہرت یا مشہور ہونے کی وجہ سے کر رہا ہوں۔میں ہوں شاہد آفریدی،وار سے لیکر من مائل، پیارے افضل، جوانی پھر نہیں آنی، پرواز ہے جنون اب الف چل رہا ہے، الف بھی میں نے اسلئے کیا کہ اس میں خدا کا پیغام ہے ورنہ شاید آخری فلم مولا جٹ ہی ہوتی ایک لمبے عرصے کیلئے، ایسی چیزیں بناؤں گاجو میرے ملک اوراسلام کیلئے ہونگی۔وہ اپنا پیغام پھیلانے کیلئے فلمیں اور ڈرامے بنائیں گے۔حمزہ نے اپنے یو ٹیوب چینل کا ذکر کیا اور کہا وہ مختلف چیزوں کو سامنے لائیں گے آپ ان سے اتفاق کیجیے یااختلاف لیکن میری نیت پر شک مت کیجیے گا وہ”حساس“ مسائل پر گفتگو کریں گے جو ایک طبقے کو اچھی نہیں لگے گی اور وہ انہیں ایجنٹ کا خطاب دے سکتا ہے۔ ان کا کوئی ایجنڈا نہیں بس وہ جس کو دل سے سچ سمجھیں گے وہ بات کریں گے۔ موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔وہ بہت سے حساس معاملات پر بات کریں گے چاہے اس کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔ہمارے یہاں خدا کے پیغام مذہب کو ہم نے کلچرل چیز بنالیا ہے۔

حمزہ عباسی

اقوام متحدہ میں بھارت کا وضع کردہ نقشہ مسترد ہونا پاکستان کی کامیابی:علی گنڈا پور

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے مودی کے قابل مذمت اقدامات کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ہائی لائٹ ہو چکاہے، چین، ترکی اور ملائیشیا ء نے مقبوضہ کشمیر پر ہمارے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے، انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر اپنے تحفظات پر کھل کر اظہار کر رہے ہیں،اقوام متحدہ میں بھارت کا وضع کردہ نقشہ مسترد ہونا پاکستان کی کامیابی ہے،حکومت اور فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں،جوہری طاقتوں میں تصادم سے دنیا کو نقصان ہوگا،اسلام آباد دھرنے نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا، ہماری حکومت کے دوران ہی انشاء اللہ کشمیریوں کو ان کا حق ملے گا۔کشمیر سٹیٹسٹک سنٹر اور ایسوسی ایشن آف ڈسپلیسیڈ کشمیری جرنلسٹز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی،اس کی ساری دنیا نے مذمت جبکہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ بہادری کیساتھ حالات کا مقابلہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی لیڈرشپ اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی انتہا کر دی ہے۔ پاکستان نے پوری دنیا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا آج دنیا کا بچہ بچہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں جانتا ہے۔ ہماری حکومت اور فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کے ہر حد تک جانے کے بیان نے ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیریوں کو نیا جذبہ دیاہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی میں اصل جدوجہد کشمیری کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت جوہری طاقتیں ہیں، تصادم ہوا تو دونوں ممالک نہیں دنیا کو نقصان ہو گا۔  بھارت کی موجودگی کے باعث او آئی سی اجلاس میں ہمارے وزیر خارجہ احتجاجاً نہیں گئے۔ پاکستان میں جلد او آئی سی اور سارک کا سربراہ اجلاس جلد بلائیں گے۔ وزیراعظم، وزارت خارجہ کشمیر کاز پر بہت سنجیدگی اور کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، مزید کوشش اور انتھک کوشش کرنی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا،پاکستان نے آر ایس ایس کی ہندتوا نظریہ مکمل طور پر آشکار کر دیا۔ دعا ہے کشمیری بہن، بھائیوں، بیٹوں، بیٹیوں، ماؤں اور بزرگوں کی قربانیوں کا حق ادا کر سکیں۔ جو لوگ پاکستانی پرچم میں اپنے شہیدوں کو دفنا رہے ہیں، وہ ہمارے بھرپور تعاون کے متقاضی ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل کرا کر کشمیریوں کو آزاد کرائیں گے۔

علی امین گنڈاپور

مزید : صفحہ آخر