حمزہ علی عباسی کا ”شوبز“ نہ چھوڑنے کااعلان

حمزہ علی عباسی کا ”شوبز“ نہ چھوڑنے کااعلان

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حمزہ علی عباسی کا وہ”اعلان“ سامنے آگیا جس کا کافی لوگوں کو بڑی شدت سے انتظار تھا۔ حمزہ نے اپنے اعلان میں ایکٹنگ،شوبز،سوشل میڈیا اور سیاست کسی کو بھی ”خدا حافظ“ نہیں کہا۔ان کا کہنا ہے وہ لوگوں کودین،اسلام اور خدا کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور اِن پربات کرنے کیلئے وہ ٹی وی سمیت تمام میڈیم اورسوشل میڈیاکو استعمال کریں گے۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ میڈیا کی حد تک ایکٹنگ کو بڑے عرصے کیلئے چھوڑ رہے ہیں کیونکہ ایکٹنگ میں کچھ نان سیریس پراجیکٹ جیسے کمرشل،ڈرامے اور فلمیں کرنی پڑتی ہیں۔میں نہیں چاہتا میں ایک جگہ اتنی سیریس باتیں کر رہا ہوں تو دوسری جگہ میں ایکٹنگ کر رہا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا میں یہ نہیں چاہتا کوئی سوچے میں شہرت یا مشہور ہونے کی وجہ سے کر رہا ہوں۔میں ہوں شاہد آفریدی،وار سے لیکر من مائل، پیارے افضل، جوانی پھر نہیں آنی، پرواز ہے جنون اب الف چل رہا ہے، الف بھی میں نے اسلئے کیا کہ اس میں خدا کا پیغام ہے ورنہ شاید آخری فلم مولا جٹ ہی ہوتی ایک لمبے عرصے کیلئے، ایسی چیزیں بناؤں گاجو میرے ملک اوراسلام کیلئے ہونگی۔وہ اپنا پیغام پھیلانے کیلئے فلمیں اور ڈرامے بنائیں گے۔حمزہ نے اپنے یو ٹیوب چینل کا ذکر کیا اور کہا وہ مختلف چیزوں کو سامنے لائیں گے آپ ان سے اتفاق کیجیے یااختلاف لیکن میری نیت پر شک مت کیجیے گا وہ”حساس“ مسائل پر گفتگو کریں گے جو ایک طبقے کو اچھی نہیں لگے گی اور وہ انہیں ایجنٹ کا خطاب دے سکتا ہے۔ ان کا کوئی ایجنڈا نہیں بس وہ جس کو دل سے سچ سمجھیں گے وہ بات کریں گے۔ موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔وہ بہت سے حساس معاملات پر بات کریں گے چاہے اس کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔ہمارے یہاں خدا کے پیغام مذہب کو ہم نے کلچرل چیز بنالیا ہے۔

حمزہ عباسی

مزید : صفحہ آخر