اقوام متحدہ میں بھارت کا وضع کردہ نقشہ مسترد ہونا پاکستان کی کامیابی:علی گنڈا پور

اقوام متحدہ میں بھارت کا وضع کردہ نقشہ مسترد ہونا پاکستان کی کامیابی:علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے مودی کے قابل مذمت اقدامات کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ہائی لائٹ ہو چکاہے، چین، ترکی اور ملائیشیا ء نے مقبوضہ کشمیر پر ہمارے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے، انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر اپنے تحفظات پر کھل کر اظہار کر رہے ہیں،اقوام متحدہ میں بھارت کا وضع کردہ نقشہ مسترد ہونا پاکستان کی کامیابی ہے،حکومت اور فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں،جوہری طاقتوں میں تصادم سے دنیا کو نقصان ہوگا،اسلام آباد دھرنے نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا، ہماری حکومت کے دوران ہی انشاء اللہ کشمیریوں کو ان کا حق ملے گا۔کشمیر سٹیٹسٹک سنٹر اور ایسوسی ایشن آف ڈسپلیسیڈ کشمیری جرنلسٹز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی،اس کی ساری دنیا نے مذمت جبکہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ بہادری کیساتھ حالات کا مقابلہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی لیڈرشپ اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی انتہا کر دی ہے۔ پاکستان نے پوری دنیا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا آج دنیا کا بچہ بچہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں جانتا ہے۔ ہماری حکومت اور فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کے ہر حد تک جانے کے بیان نے ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیریوں کو نیا جذبہ دیاہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی میں اصل جدوجہد کشمیری کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت جوہری طاقتیں ہیں، تصادم ہوا تو دونوں ممالک نہیں دنیا کو نقصان ہو گا۔  بھارت کی موجودگی کے باعث او آئی سی اجلاس میں ہمارے وزیر خارجہ احتجاجاً نہیں گئے۔ پاکستان میں جلد او آئی سی اور سارک کا سربراہ اجلاس جلد بلائیں گے۔ وزیراعظم، وزارت خارجہ کشمیر کاز پر بہت سنجیدگی اور کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، مزید کوشش اور انتھک کوشش کرنی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا،پاکستان نے آر ایس ایس کی ہندتوا نظریہ مکمل طور پر آشکار کر دیا۔ دعا ہے کشمیری بہن، بھائیوں، بیٹوں، بیٹیوں، ماؤں اور بزرگوں کی قربانیوں کا حق ادا کر سکیں۔ جو لوگ پاکستانی پرچم میں اپنے شہیدوں کو دفنا رہے ہیں، وہ ہمارے بھرپور تعاون کے متقاضی ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل کرا کر کشمیریوں کو آزاد کرائیں گے۔
علی امین گنڈاپور

مزید :

صفحہ آخر -