وزیر اعلیٰ پنجاب کا برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام رواداری اور تحمل و برداشت کے رویوں کو فروغ دینے پر زوردیتا ہے، رواداری اور برداشت کے جذبات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے باعث بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواداری اور تحمل و برداشت کے جذبات کو فروغ دے کر پرامن معاشرہ تشکیل دیاجاسکتا ہے اور تعلیمی ادارے، جامعات اور دینی مدارس، برداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بین المسالک وبین المذاہب ہم آہنگی پیدا کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب/ پیغام