نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کریں گے، فواد چوہدری 

نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کریں گے، فواد چوہدری 

  



 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق حتمی فیصلہ عدالت نے کرناہے، جوعدالت فیصلہ کریگی اس پرعمل درآمد کریں گے، عدالتوں نے سزائیں سنائی ہیں،ہم پیسے نہیں چھوڑ سکتے،نوازشریف کوجانے دیا تو کہا جائیگا کہ آپ نے انہیں بھگایاتھا،عدالت نے جرمانہ لگایا ہے، اس کی وصولی نہیں ہوئی، مسلم لیگ ن میں 3،4گروپ ہیں جونوازشریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں۔ جمعہ نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق حتمی فیصلہ عدالت نے کرناہے، جوعدالت فیصلہ کریگی اس پرعمل درآمد کریں گے، عدالتوں نے سزائیں سنائی ہیں،ہم پیسے نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ  عدالتوں میں ان کے کیسززیرسماعت ہیں، کل عدالتیں بلائیں گی تو شہزاد اکبر کو ہی جواب دینا  پرے گا،نوازشریف کوجانے دیا تو کہا جائیگا کہ آپ نیانہیں بھگایاتھا۔ انہوں نے کہا کہ  عدالت نے جرمانہ لگایا ہے، اس کی وصولی نہیں ہوئی، جرمانہ وصول کیے بغیر انہیں جانے نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں 3،4گروپ ہیں جونوازشریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں۔ 

 فواد چوہدری 

مزید : صفحہ آخر