لاس اینجلس،ہائی سکول کے طالبعلم کی ساتھیوں پر فائرنگ،2ہلاک 3زخمی

لاس اینجلس،ہائی سکول کے طالبعلم کی ساتھیوں پر فائرنگ،2ہلاک 3زخمی

  



لاس اینجلس(آن لائن)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں واقع ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے فائرنگ کے نتیجے میں اپنے 2 ساتھیوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔ لاس اینجلس کے شمال سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر سینٹا کلاریٹا کے علاقے میں واقع سوگس ہائی اسکول کے آغاز پر طالب علم نے اپنے بیگ سے 45. کیلیبر نیم خودکار گن نکالی اور چند سیکنڈر میں خالی کردی۔تاہم فائرنگ کرنے والے طالب علم کی 16ویں سالگرہ تھی اور اس نے آخری گولی اپنے لیے بچالی تھی۔قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان حملہ آور جس کا نام پولیس کی جانب سے فراہم نہیں کیا گیا وہ خود کو گولی کا نشانہ بنانے کے نتیجے میں بچ گیا لیکن اس کی حالت تشویشناک ہے۔لاس اینجلس کے کانٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے کیپٹن کینٹ ویگینر نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثہ ویڈیو ٹیپ پر ریکارڈ ہوا تھا اور اس میں 16 سیکنڈ لگے، نوجوان نے ایک جگہ کھڑے ہو کر طلبہ کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ' جہاں وہ کھڑا ہوا تھا، اس نے کسی کا پیچھا نہیں کیا اور وہیں سے فائرنگ کی جہاں کھڑے ہو کر اس نے خود کو گولی ماری تھی۔

مزید : صفحہ آخر