حکمران غیر انسانی رویے اور بدلہ لینے کی روش پر قائم،احسن اقبال
لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے راہنمااحسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت نواز شریف کی زندگی نہیں بلکہ اپنی سیاست پر یقین رکھتی ہے،حکومت غیر انسانی رویے اور بدلہ لینے کی روش پر قائم ہے،وہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں میڈیاسے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ سیاست سے انسانیت کوجدا نہ کریں، جن رویوں کی بنیاد عمران خان رکھ رہے ہیں اس سے نقصان ہو گا،عمران خان نفرت کی آگ کو اتنا نہ بڑھائیں کے اس سے خود ہی اپنا دامن جلا بیٹھیں،حکومت لوگوں کو کسی بھی مجبوری کے تحت باہر جانے کی ایک باراجازت دیتی ہے،یہ ایک شخص کی زندگی اورموت کا مسئلہ ہے اور ہمیں کئی دنوں کے عدالتوں میں پھنسا یاہوا ہے،انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے معاملے کو سنگینی کو سمجھتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کاحکم دیا ہے،حکومت کے وزراء نے بھی بیان دیا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی شرط اپنے ووٹرز کو خوش کرنے کے لئے رکھی گئی ہے،عمران خان جو خسارہ آج چھوڑ کر جائیں گے وہ کسی سے برداشت نہیں ہو گا،پاکستان پر قرضوں کی ادائیگیوں کا بوجھ دو گنا ہو گیا ہے۔
احسن اقبال