مقبوضہ کشمیر میں سانحہ جنم لے چکا،حکومت فریڈم کا نوائے کا اعلان کرے:سراج الحق

مقبوضہ کشمیر میں سانحہ جنم لے چکا،حکومت فریڈم کا نوائے کا اعلان کرے:سراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکمرانوں کومشورہ دیا ہے کہ فریڈم کا نوائے لیکر ایل او سی پر جائیں،فریڈم کانوائے اقوام متحدہ اوراو آئی سی کے راہنما ؤں سمیت انسانی حقوق کی ملکی و عالمی تنظیموں، ریڈ کراس اور ہلال احمر کے نمائندوں پر مشتمل ہو، فریڈم کا نوائے میں خوراک،ادویات اور ضروریات زندگی کشمیریوں تک پہنچائی جائیں۔اب تک کی حکومتی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ حکمرانوں نے بے حمیتی کی چادر اوڑھ رکھی ہے ان چراغوں میں تیل نہیں ہے،حکمران زندہ لاشیں ہیں،مودی چند مہینوں کے اندر کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دے گا اور پھر سقوط غرناطہ اور ڈھاکہ کی طرح کشمیر بھی قصہ پارینہ بن جائے گا،حکمران کالی پٹیاں باندھ کر سلطان ٹیپو اور دفتر سے نکل کر آدھا گھنٹہ احتجاج کرکے محمود غزنوی بننے کی کوشش کررہے ہیں،غزہ میں تین دن میں 40فلسطینی مسلمانوں کو شہید کردیا گیا ہے،مگر دنیا کی طرح 57مسلم ممالک کے حکمران بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، 14ماہ گزر گئے،حکمران فیڈر چھوڑنے کو تیار نہیں،مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے اور وزراء عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -