حج 2020ء، سرکاری اور پرائیویٹ کوٹہ کتنا؟فیصلہ آئندہ ماہ 4دسمبر کو ہوگا

حج 2020ء، سرکاری اور پرائیویٹ کوٹہ کتنا؟فیصلہ آئندہ ماہ 4دسمبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2020ء پاکستان اور سعودیہ کے درمیان ایم او یو 4دسمبر 2019ء کو سائن ہو گا،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی قیادت میں وفد 2دسمبر کو ایگریمنٹ سائن کرنے کیلئے حجاز مقدس روانہ ہو گا،4دسمبر کو ہی پاکستان کیلئے 2020ء کا کوٹہ کتنا ہو گا کا فیصلہ ہو گا،وفاقی سیکرٹری کی بجائے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے وفد کا حصہ ہونے کا امکان ہے،وفاقی سیکرٹری اپریل میں ریٹائر ہو رہے ہیں اسلئے ان کی حج2020ء کے معاملات میں دلچسپی کم کر دی گئی ہے،ایڈیشنل سیکرٹری کو زیادہ موقع فراہم کر رہے ہیں،ملک بھر میں ہونیوالی مشاورتی حج ورکشاپس میں بھی ایڈیشنل سیکرٹری داؤد محمد بریچ ہی شریک ہو رہے ہیں،ہوپ کے چیئرمین بھی سعودیہ جانیوالے وفد کا حصہ ہوں گے،حج2020ء کیلئے حج کوٹہ سرکاری کتنا ہو گا،پرائیویٹ کتنا ہو گا اس کا بھی فیصلہ ہو گا،ایم او یو سائن کرنے کیلئے جانیوالا وفد سعودیہ میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔
حج کوٹہ

مزید :

صفحہ آخر -