ڈالر 10پیسے مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی،سرمایہ کاری میں 66ارب کا اضافہ

ڈالر 10پیسے مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی،سرمایہ کاری میں 66ارب کا اضافہ

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی37300، 37400 اور 37500 کی حدیں بھی بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید 66 ارب4کروڑ روپے سے زائد کااضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت9.71 فیصد زائد جبکہ74فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 340.69پوائنٹس اضافے سے37583.89پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طور پر400کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے296کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،94کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 66ارب4کروڑ70لاکھ88ہزار452روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب14ارب77 کروڑ 91لاکھ3ہزار295روپے ہوگئی۔دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 7پیسے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالرکی قیمت 7پیسے بڑھنے سے قیمت خرید155.45روپے اورقیمت فروخت 155.55 روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت155.50روپے ہوگئی۔ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سٹاک مارکیٹ 

مزید : صفحہ آخر