حکومت مدت پوری کرے گی،ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی:گورنر پنجاب

حکومت مدت پوری کرے گی،ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ...

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر نے کی ہر سازش ناکام ہوگی وزیر اعظم عمران خان اور حکومت 2023تک آئینی مدت پوری کریں گی۔ہم نے آئین وقانون کی حکمرانی اور شفافیات پر پہلے کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کر یں گے۔عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔گور نر ہاؤس لاہور میں وزیر اعلی پنجاب کے مشیر ایم پی اے حنیف پتافی سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات2018 میں تحر یک انصاف کی پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیاہے ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو تیزی کیساتھ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جسکی وجہ سے سٹاک مارکیٹ 37ہزار پوانٹس کی بلندی کو عبوری کر رہی ہے اور غیر ملکی سر مایہ کاربھی پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کو چاہیے کہ وہ اپنے اور قوم کے وقت کا ضیاع کر نے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر یں کیونکہ کس نے اقتدار میں آنا ہے اس کا فیصلہ صرف عوام کے ووٹ سے ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور انسانیت کے قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے آج بھی پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر یوں اور فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا ہے۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر