پاکستان  پیپلز پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس   ملکی سیاسی صورت حال پر غور

پاکستان  پیپلز پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس   ملکی سیاسی صورت حال پر غور

  



 اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس   میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیاگیا۔جمعہ کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں   پیپلز پارٹی  کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آفتاب شعبان میرانی، اعتزاز احسن، علی مدد جتک، امجد ایڈووکیٹ، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری منظور، فرحت اللہ بابر، فاروق نائیک، فوزیہ حبیب، حیدرزمان قریشی، ہمایون خان، لطیف کھوسہ،مخدوم احمد محمود، مہدی شاہ، میاں رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، مصطفی نواز کھوکھر، نفیسہ شاہ،سیدنوید قمر، نیرحسین بخاری، نثار کھوڑو، قائم علی شاہ، قمرزمان کائرہ،رحمان ملک، راجہ پرویزاشرف، رخسانہ بنگش، صابر بلوچ، سلیم مانڈوی والا، شازیہ مری، شیری رحمان، تاج حیدر، وقار مہدی، یوسف رضاگیلانی اور یوسف تالپور نے شرکت کی۔پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی  میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔

پیپلز پارٹی

مزید : صفحہ آخر