اقلیتوں کیلئے 5فیصد کوٹہ مختص نہ کر نے کاکیس، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس 

اقلیتوں کیلئے 5فیصد کوٹہ مختص نہ کر نے کاکیس، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس 

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقلیتوں کیلئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دور ان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ جمعہ کو کیس سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ دور ان سماعت وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ملازمتوں میں آئین کے مطابق پانچ فیصد کوٹہ نہیں رکھا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 2009 کے نوٹیفکیشن میں ملازمتوں میں اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹہ کو نظر انداز کیا۔وکیل نے کہاکہ عدالت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ وکیل درخواست گزارنے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 36 پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیا جائے، آرٹیکل 36 میں اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ دیا گیا ہے۔ نسیم پرویز نامی کرسچین خاتون کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

اقلیتوں کیلئے کوٹہ 

مزید : صفحہ آخر