مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیں تو (ن) لیگ 7 ارب دیدے گی:عثمان ڈار
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اگر ہم مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیں تو ن لیگ 7ارب کے بانڈز خوشی سے دیدیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ اگر خواجہ سعد رفیق کے پاس بانڈزہوتے تو اْنہوں نے بانڈز دے دینا تھے کیونکہ ان کے پاس بانڈزبہت ہوتے تھے مگر خواجہ آصف کہتے ہیں کہ 22کروڑ عوام نواز شریف کی ضامن ہے،ہم سب ان کے ضامن ہیں مگر ان سب کے گھر والے بھی نواز شریف کے ضامن نہ بنیں کیونکہ ن لیگ کے پہلے پانچ بندے مفرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم نواز شریف کے ساتھ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دے دیں تو یہ لوگ سات ارب کے بانڈز فوری اور خوشی سے جمع کرادیں مگر ہم مریم کو کبھی باہر جانے نہیں دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری میں کوئی سازش نہیں ہورہی مگر دھرنے میں سازش ہورہی تھی کرتار پورراہداری سے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ اور امیج گیا ہے اور دنیا بھر نے ہمارے اس اقدام کو سراہا ہے۔
عثمان ڈار