پنجاب کے تیس اضلاع میں صحت انصاف کارڈتقسیم کرچکے،یاسمین راشد

پنجاب کے تیس اضلاع میں صحت انصاف کارڈتقسیم کرچکے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدسے آج محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں لندن سے آئے سکھ کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وفدمیں سپیکرورلڈسکھ پارلیمنٹ جوگاسنگھ، سینئرممبرہروندرسنگھ، سینئرممبرجے وی سنگھ اوروسیم علی خان موجودتھے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورسکھ وفدکے ممبران کے درمیان شعبہ صحت پنجاب میں اصلاحات اورسکھ کمیونٹی کیلئے صحت کی سہولیات بارے تبادلہ خیال ہوا۔ صوبائی وزیرصحت نے وفدممبران کوپنجاب میں سکھ کمیونٹی میلوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی پیشکش کی۔اس موقع پر ڈاکٹریاسمین راشدنے سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پروگرام کاپائلٹ پراجیکٹ ننکانہ صاحب سے شروع کرنے کااعلان کیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے وفدممبران کے ساتھ شعبہ صحت پنجاب میں اصلاحات اورمریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلات شیئرکیں۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے صوبہ میں پانچ اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔ پنجاب کے تیس اضلاع میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں دی آرتھوپیڈک نیٹ ورک کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وزیر صحت پنجاب اور دی آرتھوپیڈک نیٹ ورک کے وفد ممبران کے درمیان ٹراماسینٹر کے حوالہ سے ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔دی آرتھو پیڈک نیٹ ورک نے وزیرصحت کو آرتھوپیڈک سرجری اور دیگر علاج معالجہ کے حوالے سے ڈاکٹرز کو پیشہ وارانہ تربیت دینے کی پیشکش کی۔

مزید :

صفحہ آخر -