پڑھی لکھی ماں پو رے معاشرے کو  بہتر بنا سکتی ہے،قاسم سوری

   پڑھی لکھی ماں پو رے معاشرے کو  بہتر بنا سکتی ہے،قاسم سوری

  



اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی،استحکا م اور امن کے لیے خواتین کا کر دار انتہا ئی اہمیت کا حامل ہو تا ہے،ہما رے ملک کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے ان کو سیا سی و معاشی طور پر با اختیار بنائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،مو جودہ حکو مت خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے لا نے کیلئے تر جیحی بنیا دوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹیٹیوٹ  کے زیر اہتمام منعقد ہو نیوالی وویمن سوک پا رٹسپیشن  بلو چستان سٹیرنگ کمیٹی کوارڈنیشن ورکشاپ کے شرکا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ڈپٹی سپیکر نے بچیو ں کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ پڑھی لکھی ماں پو رے معاشرے کو بہتر بنا سکتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ملک میں جمہو ری نظام کے استحکا م کے لیے سیاسی عمل میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔انہو ں نے نیشنل ڈیمو کر یٹک انسٹیٹیو ٹ کی ملک میں جمہو ریت کے استحکا م کے لیے خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ این ڈی آئی ملک میں سیا سی ورکرز کی تربیت اور ان کی صلا حیتوں کو نکھا رنے میں اہم کر دارادا کر رہا ہے۔انہو ں نے ورکشاپ کے شرکا ء کو اس ٹرنینگ میں شرکت پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہیں اس ٹرنینگ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔انہو ں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ٹرنینگ سے شر کا ء کو بہت کچھ حاصل کر نے کا مو قع ملے گا۔

 قاسم سوری

مزید : صفحہ آخر