کرائے کے حکومتی ترجمان کرسی کیلئے روز نیاجھوٹ گھڑتے ہیں،طلال

کرائے کے حکومتی ترجمان کرسی کیلئے روز نیاجھوٹ گھڑتے ہیں،طلال

  



 اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چوہدری نے کہا ہے کہ قوم حیران ہے کہ کس طرح کرائے کے ترجمان روزانہ ایک نیا جھوٹ گھڑتے ہیں۔ایک شخص ٹماٹر سترہ روپے کلو تو دوسرا مٹر پانچ روپے کلو بیچ رہاہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ فواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان میں کرسی کا مقابلہ چل رہاہے‘ترجمان اور وزرا میں کارکردگی پر نہیں بلکہ نواز شریف کی صحت پر دیئے گئے بیانات کا مقابلہ ہو رہا ہے‘کرائے کے ترجمان کرسی کیلئے ہر روز نیاجھوٹ گھڑ رہے ہیں۔ 

طلال چودھری

مزید : صفحہ آخر