فورسز کی کوششوں سے سماجی،ترقی کا مرحلہ شروع ہوا:جنرل باجوہ

فورسز کی کوششوں سے سماجی،ترقی کا مرحلہ شروع ہوا:جنرل باجوہ

  



اسلام آباد،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی،سکیورٹی اور مقبوضہ کشمیر سمیت ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کی موثر حفاظت پر پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پر امن حالات کے باعث ملک میں سماجی و معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی۔دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز خیبرپختونخوا کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔اس موقع پر ایف سی میوزیم اور قلعہ کی گیلری کا بھی دورہ کیا جنہیں عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔آرمی چیف نے خیبرپختونخوا خصوصاً فاٹا میں استحکام لانے پر ایف سی جوانوں اور افسران کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہاں امن کیلئے فرنٹیر کور کا اہم کردارہے۔آرمی چیف نے شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ سکیورٹی فورسز کی کوششیں ہیں، جس کے باعث ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشنز میں حاصل کیے گئے امن اور استحکام کے ذریعہ ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

آرمی چیف 

مزید : صفحہ اول