انٹرنیشنل ڈاک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کا قریبی ساتھی بھی گرفتار،مغوی بچہ برآمد

  انٹرنیشنل ڈاک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کا قریبی ساتھی بھی گرفتار،مغوی بچہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹاف ر پورٹر)راولپنڈی پولیس نے بچوں سے بداخلاقی کرنے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے قریبی ساتھی خرم کالا کو گرفتار کرلیا۔انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کے جرائم کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔ راول پنڈی میں تھانہ روات پولیس نے سہیل ایاز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 12 سالہ بچے عدیل خان کو برآمد کر لیا جو انڈے بیچ کرروزی کماتا تھا۔ پولیس نے ملزم سہیل ایاز کی قیمتی گاڑی بھی بر آمد کرلی ہے۔سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ سہیل ایاز نے بچے کو اغوا کیا، آئس پلا کربداخلاقی کی اور اسے 2ماہ تک اپنے پاس رکھا، پھر اسے اپنے ساتھی خرم کالاکے پاس بھیج دیا، جس نے بھی مغوی عدیل سے بداخلاقی کی۔سی پی او کے مطابق پولیس نے ملزم خرم عرف کالا کو بھی گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ سہیل ایاز بچوں کو بداخلاقی کے لئے سپلائی کرنے کا کام کرتا ہے، جس کے ساتھ ساتھ وہ چرس اور آئس بیچنے کا دھندہ بھی کرتا ہے۔
سہیل ایازکا ساتھی گرفتا ر

مزید :

صفحہ اول -