سابق صدر آصف زرداری   کی کمر کی تکلیف کم نہ ہوسکی

سابق صدر آصف زرداری   کی کمر کی تکلیف کم نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف ر پورٹر) سابق صدر آصف زرداری کی کمر کی تکلیف کم نہ ہوسکی۔ ذرائع نے بتایاکہ میڈیکل بورڈ کی گزارش پر فزیوتھراپی کی ہیڈ ڈاکٹر مبشرہ صابر کانے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا،آصف علی زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کی فزیو تھراپی کی شروعات کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی گردن کی ایم آر آئی کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر کے شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر جاری،سابق صدر کا بلڈپریشر، شوگر لیول معمول پر نہ آ سکا۔ ذرائع نے بتایاکہ میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کو مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی۔
آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -