گوشواروں میں تضاد،زرداری،بلاول،فواد،شیریں مزاری سمیت 45ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس

گوشواروں میں تضاد،زرداری،بلاول،فواد،شیریں مزاری سمیت 45ارکان اسمبلی کو ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف گوشواروں میں تضادات دور نہ کرنے پر کارروائی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سمیت45 اراکین کو پہلے مرحلہ میں شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ جبکہ نور عالم خان، فواد چوہدری، عامر کیانی اور مہناز اکبر عزیز، خرم دستگیر، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، شیریں مزاری اور مائزہ حمید سمیت دیگر کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات اور گوشواروں میں تضاد پر الیکشن کمیشن نے ارکان سے وضاحتیں مانگی تھیں۔ الیکشن کمیشن کو جواب نہ دینے پر ارکان قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی سے چودہ روز میں تحریری جواب مانگ لیا۔ ارکان قومی اسمبلی کے گوشواروں اور کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں میں تضاد سامنے آیا۔چودہ روز میں شوکاز کا جواب نہ آنے پر الیکشن کمیشن ارکان اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے گا۔

گوشواروں میں تضاد

مزید : صفحہ اول