الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیخلاف بھی تحقیقیات شروع کر دیں 

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیخلاف بھی تحقیقیات شروع کر دیں 

  



اسلام آباد(سٹاف ر پورٹر) پیپلزپارٹی اور ن لیگ بھی الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئیں، الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو طلب کرلیا۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات شروع ہوگئیں، الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے نمائندوں کو 26 نومبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ن لیگ، پیپلزپارٹی کا اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کیلیے الگ الگ وقت مقرر کیا گیا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر امریکا اور برطانیہ سے غیرقانونی فنڈنگ حاصل کرنے کا الزام ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے ن لیگ اورپی پی کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

 تحقیقات شروع 

مزید : صفحہ اول