نیب کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں،افسران بلا خوف فرائض سرانجام دیں:چیئرمین نیب

نیب کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں،افسران بلا خوف فرائض سرانجام دیں:چیئرمین نیب

  



لاہور(آئی این پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کی وابستگی صرف ملک وقوم سے ہے، میگاکرپشن کے مقدمات  فیس نہیں کیس کی پالیسی پردیکھے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور آفس کا دوسرے روز بھی دورہ کیا، جہاں چیئرمین نیب کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی نیب لاہور شہزادسلیم نے میگا کرپشن مقدمات، بدعنوان عناصر سے ریکوری سمیت چوہدری شوگر ملز کیس کا ریفرنس فائل کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔ذرائع نیب کے مطابق چیئرمین نیب کو پنجاب کے 9میگاکرپشن کیسز سے متعلق آگاہ کیا گیا اور سیاست دانوں کے حوالے سے جاری کیسز میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا نیب ایک قومی ادارہ ہے، جس کی وابستگی صرف ملک وقوم سے ہے، میگاکرپشن کیمقدمات فیس نہیں کیس کی پالیسی پردیکھے جارہے ہیں، میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ نیب افسران کی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہے، مقدمات کی تحقیقات وائٹ کالر کرائم کے زمرے میں آتی ہے، میگا کرپشن کی تحقیقات میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، نیب افسران کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض انجام دیں۔

چیئرمین نیب 

مزید : صفحہ اول