کوئٹہ،سکیورتی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ،3اہلکار شہید،4زخمی

کوئٹہ،سکیورتی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ،3اہلکار شہید،4زخمی

  



کوئٹہ(آئی این پی) کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی پٹرولنگ پر تھی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور امدادی اداروں کی ایمبولینسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں، امدادی اداروں نے فوری طور پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

تین اہلکار شہید

مزید : صفحہ اول