ایوان بالامیں ٹماٹر کی دھوم

 ایوان بالامیں ٹماٹر کی دھوم

  



 اسلام آباد (سٹاف ر پورٹر) ایوان بالا میں ٹماٹر کی دھوم، سینٹ میں اجلاس کے دوران حکومتی سینیٹر محسن عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان معیشت پر بات کرتے ہوئے ٹماٹر سے آگے نہیں جا سکتے۔ جس پر اپوزیشن ارکان نے ٹماٹر ای اوئے، ٹماٹر ٹماٹر کی آوازیں کسنے لگے جس پر محسن عزیز نے کہا کہ ٹماٹر اور لیموں کچن کی کی اہم ضرورت ہے تاہم حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کام کر رہی ہے تاہم ایوان بالا میں کچھ دیر کے لئے ٹماٹر کی آوازیں جاری رہیں جس پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کنٹرول کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان کو آوازیں کسنے سے منع کیا۔  

 ٹماٹر کی دھوم

مزید : صفحہ اول