عدالت نوازشریف کو جانے دیتی ہے تو اعتراض نہیں، شہزاد اکبر

 عدالت نوازشریف کو جانے دیتی ہے تو اعتراض نہیں، شہزاد اکبر

  



اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اگر عدالت سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا،پاکستان میں سب کیلئے یکساں قانون ہے،نواز شریف کو جرمانہ حکومت نے نہیں عدالتوں نے کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے نواز شریف کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ معاملے کو طویل دے رہی ہے جس پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر گز یہ بیانیہ نہیں کہ ہم رقم ریکور کررہے ہیں، کل کو عدالتیں حکومت سے پوچھ سکتی ہیں ضمانت کیوں نہیں لی۔ انہوں نے کہاکہ مجرم اور ملزم کے حوالے سے ای سی ایل کے مختلف قوانین ہیں، مجرم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکلا جاسکتا۔

شہزاداکبر

مزید : صفحہ اول