خورشید شاہ کی دو بیویوں، بچوں کی ضمانت میں توسیع

خورشید شاہ کی دو بیویوں، بچوں کی ضمانت میں توسیع

  



کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پی پی رہنما خورشید شاہ کی 2 بیویوں، بیٹے، داماد کی عبو ری ضمانت میں 16جنوری تک توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق آج سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ضما نتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایک بار پھر خورشید شاہ کے خاندان کے افراد کی ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالت نے صوبائی وزیر اویس شاہ اور دیگر ملزمان کی بھی ضمانت میں 16جنوری تک توسیع کی ہے۔نیب حکام نے عدالت سے استدعا کی ملزمان کیخلا ف انکوائری جاری ہے، مزید مہلت درکار ہے، جس پر عدالت نے نیب حکام کو انکوائری مکمل کرنے کیلئے 16جنوری تک مہلت دیدی۔

ضمانت توسیع

مزید : صفحہ اول