میرے بارے میں جھوٹ بولنے والے میڈیا ہاؤسز معافی مانگیں،آصفہ بھٹو

میرے بارے میں جھوٹ بولنے والے میڈیا ہاؤسز معافی مانگیں،آصفہ بھٹو

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) شہید بے نظیر بھٹوکی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ میرے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے، میڈیا ہاؤسز کو یا تو ثبوت دینا چاہئیے یا مجھ سے معافی مانگنی چاہئیے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پولیو کے بڑھتے کیسز اور ایچ آئی وی کو چھپانے جیسے معاملات پر بات کی بجائے میرے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے،اے آر وائے نے جھوٹ کو مجھ سے منسوب کرنا طے کرلیا ہے اور دیگر نیوز چینلز اندھا دھند اس کی پیروی کررہے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ میڈیا کے اداروں کو یا تو ثبوت دینا چاہئیے یا مجھ سے معافی مانگنا چاہئیے،اسٹوریز گھڑ کر خاص طور پر مجھے ٹارگٹ کرنے کے بجائے وفاقی حکومت سے دریافت نہیں کیا جاتا کہ وہ کیوں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں بنارہی۔

آصفہ بھٹو

مزید : صفحہ اول