پی ٹی آئی سیاسی مخالفت میں افسوسناک حد تک آگے جاچکی

  پی ٹی آئی سیاسی مخالفت میں افسوسناک حد تک آگے جاچکی

  



اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اے این پی کے سر براہ اسفند یار ولی پارٹی کا موقف دے چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ حکومت نواز شریف کی صحت کو لیکر نہ صرف میاں نواز شریف بلکہ ساری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سیاست کررہی ہے افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی مخالفت میں اس قدر آگے بڑھ چکی ہے کہ اب اسے کسی کی صحت کا بھی کو ئی خیال نہیں ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک منٹ ضائع کئے بغیر میاں نوا ز شریف کوان کے بیرون ممالک موجود معاج سے علا ج کروانے کیلئے باہر بھیج دینا چاہئے۔

غلام احمد بلور

مزید : صفحہ اول